کراچی چڑیا گھر میں 11 ہرن کے بچوں کی پیدائش

تمام بچے صحت مند ہیں

کراچی میں 11 ہرن کے بچوں کی پیدائش نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دیں۔

ہرن کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش جمعہ 11 جون کو ہوئی۔ کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے تندرست اور توانا ہیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ننھے منھے ہرن کے بچے ادھر ادھر پھدکتے رہتے ہیں۔

فیلو ڈیئر کے ہاں 9 بچے، بیرون ڈیئر کے ہاں ایک بچہ اور سفید ڈیئر کے ہاں بھی ایک بچے کی پیدائش ہوئی۔

ان تمام بچوں کوماؤں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ یہ ہرن یورپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ کھانے میں چنے وغیرہ کھاتے ہیں۔ یہ گڑ بھی کھاتے ہیں۔ اوسطً ان کی عمر 20 سے 25 سال تک ہوتی ہے۔

ان ہرنوں کے جسم پر سفید نشان ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں