کراچی چڑیا گھر کا بوڑھا ببر شیر انتقال کرگیا

کراچی چڑیا گھر کا بوڑھا ببر شیر اپنی طبعی عمر پوری کرکے انتقال کر گیا۔

کراچی چڑیا گھر میں ایشیائی نسل کا ببر شیر منگل کو حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا۔

حکام کے مطابق ببر شیر کی طبعی عمر 18 سال ہوتی ہے، یہ ببر شیر اپنی طبعی عمر پوری کر چکا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شرقی اور سندھ وائلڈ لائف ڈیپاڑٹمنٹ نے 2017ء میں ببر شیر ضبط کئے تھے، جنہیں چڑیا گھر میں رکھوایا گیا تھا، یہ شیر اپنی طبعی عمر کے اختتام پر تھے، ان میں ایک شیر جنوری 2018ء میں انتقال کرگیا تھا۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق چڑیا گھر میں انتقال کر جانیوالے شیر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس کی دل کی شریانوں میں چربی کی موجودگی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ بنی۔

متعلقہ خبریں