کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شجاعت میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 7افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی ساؤتھ ایم نذیر کے مطابق گھر میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران عملے کا سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں گارڈ نے فائرنگ کر دی۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔
زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جن کی شناخت شہزاد، زاہد، فرحان، ادریس، اکبر، شیر خان اور قمبر کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ خبریں