کراچی: ڈیفنس میں تیزرفتار گاڑی سیکیورٹی کیمپ میں جاگھسی

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شہباز میں تیز رفتار گاڑی سیکیورٹی کیمپ میں جاگھسی، حادثے میں ايک شخص جاں بحق اور پوليس اہلکاروں سميت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شہباز میں ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹيج بھی سامنے آگئی۔ جہاں ایک تیز رفتار گاڑی سیکیورٹی کیمپ میں جاگھسی، سیکیورٹی کیمپ اٹارنی جنرل کے گھر کے باہر قائم تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں بنگلے کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی تحویل میں لے لی، جس میں ایک ہی شخص موجود تھا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ خبریں