کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Karachi weather

سندھ ہائی کورٹ کی طرف جانے والی سڑک کا منظر۔ فوٹو: آن لائن

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

میٹ آفس کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ ادارے کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ حکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دوپہر تک سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔

دوسری جانب لاہور ، ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور توڑ ڈالا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔