کراچی: کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 11دکانیں سیل

Karachi corona sops

کراچی کے ضلع جنوبی میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 11 دکانوں کو سیل جبکہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 3 افراد کو جرمانہ کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی کی ہدایت پر مخلتف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے 3 گڈس ٹرانسپورٹ آفس سمیت 4 دکانوں کو سیل کر دیا۔

مختیار کار لیاری نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر لیاری کے علاقے میں 3 پرانسپورٹ آفس پر 30ہزار کے جرمانے عائد کیے اور ایک ریسٹورنٹ سیل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 3 لوگوں پر جرمانے عائد کیے اور ايک آپٹیکل شاپ کو سیل کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سول لائن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی ایچ اے کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں ایک سپر مارٹ سمیت 6 دکانوں کو سیل کر دیا۔

متعلقہ خبریں