کراچی کے ضلع جنوبی میں رات گئے کرونا ایس او پیز اور ٹائمنگ کی خلاف ورزی پر 2ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 ساؤتھ نے کلفٹن بلاک 2 کے علاقے میں کارروائی کی۔ سیل ہونے والے ریسٹورنٹ میں خیبر ریسٹورنٹ اور سب وے شامل ہیں۔
دوسری جانب مختیار کار سول لائن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کلفٹن کے علاقے میں کوم تھری مال میں الکرم اسٹوڈیو آؤٹ لیٹ کو سیل کر دیا۔
واضح رہے کہ شہر بھر میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں