کراچی کے بازار جمعہ اور ہفتہ کو کھلے رہیں گے

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں جمعے اور ہفتے کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک کاروبار کھلا رہے گا۔

اپنے بیان میں انھوں کہا ہے کہ کاروباری حضرات ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کر سکتے ہیں۔

انھوں نے ساتھ میں یہ بھی بتادیا کہ اتوار سے کاروبار بند ہوگا جس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ عوام اور کاروباری حضرات ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں