کراچی کے 3مختلف ٹاونز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Karachi

فوٹو: اے ایف پی

کرونا وائرس کیسز پر قابو پونے کے لیے کراچی کے ضلع وسطی کے 3مختلف ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں گلبرگ، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 30مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ رہے گا اور اس دوران لوگوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی ہوگی۔ میڈیکل اور گروسری اسٹور کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق کرونا سے ملک میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 74افراد انتقال کر گئے جس کے بعد مجموعی اموات 19ہزار 617 ہوگئيں۔

ملک میں کرونا کے 3ہزار232 نئے کيسز رپورٹ کیے گئے۔