کراچی: گجر، اورنگی نالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

Khi nullah operation

فوٹو: آن لائن

کراچی کے سب سے بڑے نالے گجر نالے اور دوسرے سب سے بڑے نالے اورنگی نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کی قیادت سئنیر ڈایریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کر رہے ہیں۔ گجر نالے اور اورنگی نالے پر بیک وقت تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

بشیر صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے برساتی نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور عدالتی احکامات پر تمام نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کاشہرکےنالوں پرتجاوزات آپریشن جاری رکھنےکا حکم

بشیر صدیقی کے مطابق محکمہ انسداد تجاوزات کی ہر ٹیم کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، علاقہ پولیس، اینٹی اینکروچمنٹ پولیس، رینجرز، سیٹی وارڈن کے آفیسرز و جوان بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

اسکے علاوہ کے الیکٹرک سوئی گیس، واٹر بورڈ اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔

پیر 14جون کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے متاثرین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نالوں پر تجاوزات آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ غیرقانونی لیز کی بنیاد پرآپریشن نہیں روک سکتے۔

متعلقہ خبریں