کراچی کے علاقے بلدیہ نیول کالونی میں گھر کے واٹر ٹینک میں دھماکے سے 3بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ واٹر ٹینک کی صفائی کے دوران پیش آیا۔
دھماکا مبینہ طور پر گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا جبکہ مزدور بیٹری اندر لے جا کر صفائی کر رہے تھے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں