کراچی: ہفتے کی شام بوندا باندی کا امکان،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتے کی شام شہر میں بوندا  باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہفتے کو پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کا موسم آج گرم اورمرطوب رہےگا جبکہ بھرپور بارش کا امکان کم ہے۔ مزید پیش گوئی کی گئی ہے کہ شہر میں آج سے سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔ کراچی کامطلع جزوی ابرآلود رہنے اور ہوا ميں نمی کا تناسب51فيصد رہےگا۔ شہر میں مغربی سمت سے ہوا کی رفتار22کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

جمعہ 18 جون کی سہ پہر کراچی کے علاقے سپر ہائی وے، گلشن حديد، گڈاپ اور اطراف ميں تيزہواؤں کيساتھ بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ملیر اور اطراف میں بھی بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ایئر پورٹ اور اطراف میں بھی کالے بادلوں نے موسم کو تبدیل کردیا۔

متعلقہ خبریں