کراچی: یوم علی کا جلوس روایتی انداز میں نکالا جائیگا

فائل فوٹو

کراچی میں 4 مئی کو یوم علی پر جلوس روایتی انداز میں نکالنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے جلوس سے متعلق تحریری احکامات جاری کرديا ہے، جس کے تحت جلوس کے مقامات کا تعین کیا گیا ہے۔

مرکزی جلوس کے انتظامات سے متعلق مشاورت کمشنر کراچی کی زير صدارت ہونے والے اجلاس میں کی گئی۔

اجلاس ميں ڈپٹی کمشنرز، پولیس، رینجرز اور شہری اداروں کے سینیر افسران شريک ہوئے۔ اجلاس ميں بتايا گيا کہ جلوس کے دوران کرونا ایس او پیز پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔

یوم حضرت علی کے موقع پر امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مقامات پر پر مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے موقع پر سیکیورٹی کے خصو صی انتظامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں