کراچی یونیورسٹی کےاندرپھٹنےوالی پانی کی پائپ لائن کی مرمت جاری

ہزاروں گیلن پانی ضائع

کراچی یونیورسٹی کے اندر پھٹ جانے والی پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ روز کراچی یونی ورسٹی کے اندر پھٹنے والی پانی کی لائن 66 انچ کی تھی اور 84 انچ کی لائن پھٹنے کی اطلاع درست نہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ایسا نہیں ہوا کہ وال بند نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی لائن پھٹی ہو بلکہ یہ ٹکرا پہلے بھی مرمت شدہ تھا۔ کافی برس کے بعد یہ حصہ پانی کے بدستور دباؤ کی وجہ سے کمزور ہو کر ٹوٹ گیا ۔ لائن کی مرمت اور ویلڈنگ کا کام جاری ہے اور اس کو جلد ٹھیک کرلیا جائے گا جس کے بعد پانی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی سے گزرنے والی یہ لائن جمعہ کو پھٹ گئی تھی جس سے یونیورسٹی روز اور موسمیات کا علاقہ زیرآب آگیا تھا۔ سڑک پر کئی کلومیٹر دور تک پانی کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی تھی اور صفورا چورنگی اور کامران چورنگی جانے والے ٹریک پر ٹریفک جام ہوگیا۔

متعلقہ خبریں