کراچی: 24گھنٹوں کےدوران 3شہری ڈکیتی کےدوران قتل

دو ملزمان گرفتار

کراچی میں ڈکیتوں نے 24گھنٹوں کے دوران 3شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا۔

گلستان جوہر ميں ڈکیتوں نے وجيہ الحسن اور جمالی پل کے قريب آغا نامی شخص کو گولی ماردی، گزری میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے نقدی موبائل فون چھين لیا جبکہ ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش میں شہری وسيم جاں بحق ہوگیا۔

جنرل اسٹور کے سامنے واقع لیبارٹری کے گارڈ نے جب یہ منظر دیکھا تو گولی چلادی جس سے ملزم زخمی ہوگیا اور علاقہ مکینوں نے2 ملزمان وقار اور ہدایت اللہ کو پکڑ کر پوليس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل تحويل ميں لے لی۔

ادھر شارع فیصل کے قريب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو زخمی کردیا گیا۔ ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش میں ملزمان نے فائرنگ کردی جبکہ ڈینفس فیز ون میں بھی خاتون سمیت دو افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں