کراچی:6 ٹانگوں والے چولستانی بیل کی دھوم

اس کی قيمت 7 لاکھ روپے ہے

Your browser does not support the video tag.

کراچی کےعلاقے لياقت آباد ميں 6 ٹانگوں والے بيل کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

لیاقت آباد میں قربانی کے لیے لایا جانے والا یہ بیل چولستان نسل کا ہے اور اس کی قيمت 7 لاکھ روپے ہے۔ بیل کو شیرو کا نام دیا گیا ہے۔ مفتی زبیر نے بتایا ہے کہ قربانی کے جانور میں اضافی ٹانگيں ہوناعيب نہيں ہوتا اور اس کی قربانی جائز ہے۔

شیرو کی اضافی ٹانگیں گردن سے لٹک رہی ہيں جس کو پہلی بار دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ بیل کے مالک کا کہنا ہے کہ بیل کو رحیم یار خان میں خریدا تھا اور بڑے نازوں سے پالا ہے۔

متعلقہ خبریں