کرسچین بیٹزمین کی زویا ناصر کےہمراہ پہلی اور آخری پوسٹ

جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے سابقہ منگیتر زویا ناصر کے ہمراہ اپنی پہلی اور آخری پوسٹ شیئر کردی۔

کرسچین انسٹاگرام پر زویا کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہماری ایک ساتھ پہلی اور آخری پوسٹ ہے، میں نے آپ کے ساتھ گزشتہ ڈیڑھ برس حیرت انگیز طور پر بہترین گزارا ہے کہ میں اسے اپنی زندگی میں کبھی نہیں بُھلا پاؤں گا۔

انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے ہم دونوں زندگی کے بارے میں مختلف نظریات رکھتے ہیں اور ایک مختلف مستقبل چاہتے ہیں۔

انہوں نے زویا کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے ایک ساتھ اور دو الگ افراد کی حیثیت سے آگے بڑھتے ہوئے جس محبت سے نوازا اس کا شکرگزار ہوں۔‘

گزشتہ روز جرمن وی لاگر اور اداکارہ زویا ناصر کے سابقہ منگیتر کرسچین بیٹزمین نے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے زویا کو خود چھوڑا ہے۔

زویا ناصر سے منگنی ختم کرنے پر جرمن وی لاگر کی وضاحت

 ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی مذہب یا اس کے طریقہِ عبادت کی تضحیک نہیں کی۔ عبادت ایک خوبصورت عمل ہے، لیکن اگر حقیقت میں اس پر عمل پیرا نہیں تو وہ کسی کام کی نہیں،یہ صرف کہنے کی بات ہوتی ہے کہ سوشل میڈیا پر آپ کی رائے کی اہمیت نہیں۔

اس سے قبل اداکارہ زویا ناصر نے کرسچین بیٹزمین سے منگنی توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میرے ملک، ثقافت، لوگوں کے حوالے سے کرسچین کے مؤقف میں آنے والی اچانک تبدیلی اور میرے مذہب سے متعلق بے حسی کی وجہ سے انہیں یہ مشکل فیصلہ لینا پڑا۔

متعلقہ خبریں