کرم ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر

اليکشن کميشن نے این اے 45 کرم کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت دو مارچ کو کرے گا۔

کرم میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست 2 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کرم کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ مسترد کردیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں مبینہ دھاندلی اور عملہ اغوا ہونے پر دوبارہ انتخاب کا حکم دے رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں