کروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پرشوبزستارے تنقید کی زد میں

پاکستان میں کرونا کی تیسری اور تشویشناک لہرکے باوجودشوبزشخصیات ایس او پیزپرعملدرمد کیلئے تیارنہیں، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کے بعد صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک ٹوئٹرصارف نے امتحانات کی مخالفت کرنے والے سماجی رہنما جبران ناصر کو بھی اس لپیٹ میں لیتے ہوئے منشاء پاشا سے پوچھا ” کیوں کہ کورونا وائرس صرف امتحانات میں موجود ہے؟ آپ اور آپ کے عظیم شوہرکتنا اچھا سوچتے ہیں ”۔

یہ طنزمنشاء کی ایک پرانی ٹویٹ پرکیا گیا تھا جس میں منشاء نے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر امتحانات کے خلاف مہم چلانے والے جبران ناصر کی تعریف کی تھی۔

ٹویٹر صارف نے جو تصویر شیئر کی وہ اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہرڈاکٹرفہد مرزا کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر پر منعقد کی جانے والی قوالی نائٹ کی ہے جس میں متعدد شوبز شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

اس قوالی نائٹ کی تصاویرشیئرکیے جانے کے فورا بعد ہی خوب وائرل ہوئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس امر پرحیرت کااظہارکیا کہ متعلقہ حکام شوبزشخصیات کیخلاف ایکشن کیوں نہیں لیے جو مسلسل تقریبات کا انعقاد کر کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کیے جارہے ہیں۔

امتحانات کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کی حمایت میں کی جانے والی سیلبرٹیز کی پرانی ٹویٹس بھی گردش کرنے لگیں اور صارفین نے اس اقدام کو منافقت کہا۔

اسی حوالے سے اداکار شہریار منورکی ثروت گیلانی کے ساتھ لی جانے والی تصویر شیئرکرتے ہوئے صارف نے ان کی ٹویٹ کے تناظرمیں یاد دلایا، ” جو سکھاتے ہیں اس پرعمل بھی کریں ، مجھے یقین ہے اس پارٹی کا آپ کے کام سے کوئی تعلق نہیں تھا”۔ اداکار نے ٹویٹ میں لوگوں سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔

جواب میں شہریارمنور نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے لکھا کہ ” میرے اس اقدام کی کوئی وضاحت نہیں ہے ، میں یہ نظرانداز کرنے پر معافی مانگتا ہوں”۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 131 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

متعلقہ خبریں