کروناسےمرنےوالوں کی لاشیں گنگامیں بہائی جانےلگیں

مریضوں میں سیاہ فنگس بھی پایاگیا

بھارت ميں کرونا سے صورتحال بدستور بےقابو ہے جس کے باعث اس وبا سے انتقال کر جانے والوں کی لاشیں اب مجبوراً دريائے گنگا ميں لاشيں بہائی جارہی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں ميں کرونا کے مزيد 3 لاکھ 29ہزار 500 کيسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 ہزار 800 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔

ہندو برادری جہاں اپنے پياروں کی استھياں بہاتی تھی اسی گنگا ميں اب لاشيں بہانے پر مجبور ہوچکی ہے۔  بہار اور اتر پرديش میں دریا کناروں پر کرونا وبا سے مرنے والے اب تک 100 سے زائد لاشیں مل چکی ہیں۔

علاوہ ازیں کرونا کی بھارتی قسم بنگلہ ديش اور سری لنکا کے بعد اب فلپائن بھی پہنچ گيا ہے۔ بھارت ميں طبی ماہرين پريہ خوفناک انکشاف بھی ہوا ہے کہ کو یڈ مريضوں ميں سياہ فنگس پايا گيا ہے جوجان ليوا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں