کروناوائرس:مثبت کیسزکی شرح 2.29 فیصد ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ ایک دن میں 44 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 25 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

این سی او سی نے جمعہ کو بتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 1 ہزار 52 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.29 فیصد ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ میں سندھ 24 اموات، پنجاب میں 12 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوا میں 5 اموات، بلوچستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 2 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 152 ہو گئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 924 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد32 ہزار921 ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 834 ہےجب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 907 ہوگئی ہے۔

اس وقت 2 ہزار 262 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں21 فیصد، ملتان میں 28 فیصد،لاہور میں 20 فیصد، بہاولپور میں 22 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔کراچی میں 23 فیصد، مظفرآباد میں 19 فیصد، راولپنڈی میں 17 فیصد اور گلگت میں 45 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سائنو ویک اورسائنوفارم کی دوسری ڈوز کا ٹائم 4 ہفتے سے بڑھا کر6 ہفتے کردیا گيا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسری ڈوز کا وقت بڑھنے سے کوئی مشکل درپیش نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں