نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں 21 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ان میں سے 8 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔
منگل کو این سی او سی نےبتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 590 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد ہوگئی ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 10 اموات، سندھ میں 6 میں اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 3، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 1، 1 مریض کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 618 ہوگئی ہے۔
این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 790 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد39 ہزار 644 ہوگئی ہے۔ کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 9 لاکھ 14 ہزار 605 ہے۔کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار867 ہوگئی ہے۔
اس وقت 2 ہزار 447 مریض 639 اہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 18 فیصد،ملتان میں 16 فیصد،پشاورمیں 12 فیصد، لاہورمیں 16 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔اسکردو میں 42 فیصد،راولپنڈی میں 23 فیصد، کراچی میں 35 فیصد اور گلگت میں 41 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔
For the first time we crossed half a million doses of vaccination yesterday. 5 lakh 25 thousand doses were administered yesterday. Highest ever first dose was also achieved yesterday with 3 lakh 90 thousand first doses administered. The pace will increase further inshallah
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 13, 2021
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ ملک میں ویکسین لگوانے والے افراد کی یومیہ تعداد 5 لاکھ سے متجاوز کرگئی ہے۔ پیر کو پہلی بار ایک دن میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
اسد عمر نے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ گزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی اور ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والوں کی بھی تعداد کل بلند ترین تعداد رہی۔ اسد عمر نےبتایا کہ پیر کو 3 لاکھ 90 ہزار لوگوں نے پہلی خوراک لگوائی اور ویکسینیشن کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔
متعلقہ خبریں