کروناوائرس:پاکستان میں مجموعی اموات 18 ہزارسےمتجاوز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہےکہ 1 دن میں مزید 113 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ان میں سے 41 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹرپر ہوا۔

اتوارکواین سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 414 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.74 فیصد ہے اورکرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 50 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 40 اموات،سندھ میں 13، اسلام آباد میں 8 ، آزاد کشمیر میں 1 اور بلوچستان میں 1 مریض کا کرونا وائرس سے انتقال ہوا۔ کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار70 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 275 ٹیسٹ کئے گئےاورفعال کیسزکی تعداد89 ہزار 661 تک پہنچ گئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار 202 ہے۔ملک میں  وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 933 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ اس وقت ملک کے 631 مختلف اسپتالوں میں 6 ہزار 612 مریض زیرعلاج ہیں۔ مردان میں 70، ملتان میں 74 فیصد، لاہور68، بہاولپور 67 وینٹیلیٹرزبھرچکے ہیں۔ مردان میں 69 فیصد، پشاور 71 فیصد،  سوات میں 60 فیصد اور صوابی میں 63 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں