
فائل فوٹو
کرونا وائرس کی نئی اقسام کاپھیلاؤ روکنے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) نے اہم قدم اٹھالیا۔
این سی او سی نے ایران، افغانستان بارڈر سے پیدل داخل ہونے والوں کی انٹری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، 4 سے 5 مئی کی درمیانی رات سے پیدل بارڈر پار کرنے والوں کا داخلہ بند کردیا جائے گا۔
این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس کے باعث یہ بارڈر پالیسی 19 سے 20مئی کی شب تک نافذ العمل رہے گی۔
یوم علی،اعتکاف،شب قدر،جمعۃ الوداع کیلئےخصوصی ہدایات جاری
فیصلے کے مطابق افغانستان اور ایران جانے والے افراد کو پاکستان سے واپس جانے کی اجازت ہوگی جبکہ واپس آنے والے پاکستانی شہریوں کو بھی پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔
واضح رہے کہ نظرثانی پالیسی کا اطلاق کارگو، باہمی تجارت، پاک افغان ٹریڈ پر نہیں ہوگا۔
قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یوم علی، اعتکاف، شب قدر اور جمعۃ الوداع کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔ این سی او سی نے سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوم علی پر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
متعلقہ خبریں