کروناوائرس: ایشیاءکپ ٹی20 دوسری مرتبہ ملتوی

فوٹو: ایشیاکپ

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث ایشیاء کپ ٹی20 ملتوی کردیا۔

سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کےباعث ایونٹ کا انعقاد ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہی کہہ سکتاہوں کہ اب ایشیاء کپ کا انعقاد 2023 میں ہی ہوسکے گا۔

پی ایس ایل6: باقی میچوں سے متعلق فیصلہ کل ہوگا

واضح رہے ایشیاء کپ ٹی20 کا انعقاد رواں سال جولائی میں سری لنکا میں شیڈول تھا۔

اس سے قبل کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والا ایشیاء کپ بھی منسوخ کیا جاچکا تھا۔

پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز یواےای منتقل، رپورٹ

حالیہ ہفتوں کے دوران جنوبی ایشیائی ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کےباعث کئی ممالک پہلے سفری پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں