کروناوائرس صحتیاب مریضوں کو دوبارہ متاثر کررہا ہے، ڈاکٹرجاوید

ایسے کیسزآئے ہیں جنہیں 3مرتبہ کرونا ہوچکا، یوایچ ایس چانسلر

لاہور يونيورسٹی آف ہيلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاويد اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس پلٹ کر حملے کررہا ہے، اُن لوگوں کو بار بار نشانہ بنا رہا ہے جو اس سے صحت ياب ہوئے۔

یونیوسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم نے شہریوں کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس سے صحتياب ہونیوالے مريض احتياط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑيں، مہلک وائرس پلٹ کر حملے کررہا ہے، پہلے متاثر ہونیوالے مريضوں کو بار بار نشانہ بنارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صحتيابی کے بعد جو قوت مدافعت جسم ميں آتی ہے، وہ بہت کم وقت کيلئے ہوتی ہے، ہمارے پاس ايسے کيسز بھی آئے ہيں، جن کو ايک نہيں، دو نہيں بلکہ تين مرتبہ کرونا ہوچکا ہے۔

جاويد اکرم نے یہ بھی خدشہ ظاہر کيا کہ ایک سے زائد بار کرونا سے متاثر ہونے کے کيسز ہزاروں ميں ہوسکتے ہيں۔

مہلک وائرس ملک ميں اب تک 5 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کو نشانہ بناچکا ہے، جن ميں سے 5 لاکھ 40 ہزار مریض صحت ياب ہوئے۔

ڈاکٹر جاويد اکرم نے مطالبہ کيا کہ ویکسی نيشن پروگرام ميں صحتياب ہونے والوں کو بھی شامل کيا جائے۔

متعلقہ خبریں