نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں 76 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ان میں سے 29 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔
این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 379 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 7.82 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 45 اموات، خیبرپختونخوا میں 23 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 1 ، اسلام آباد میں 4، بلوچستان میں 2 اور آزاد کشمیر 1 مریض کا انتقال ہوا۔
این سی او سی کے مطابق کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 543 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 402 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کےفعال کیسز کی تعداد68 ہزار819 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 88 ہزار 768 ہے
این سی او سی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 803 مریض زیرِعلاج ہیں۔پشاور میں 39 فیصد،ملتان میں 73 فیصد،لاہورمیں 56 فیصد، بہاولپورمیں 46 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ گوجرانوالہ میں 62 فیصد، صوابی 45 فیصد،ملتان میں 59 فیصد اور پشاور میں 45 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔
اس کے علاوہ این سی او سی نے عوام سے کرونا ویکسین لگوانے کی دوبارہ اپیل کردی ہے۔ این سی او سی نے کہا ہے کہ 30 سال اور زائد عمر کے افراد رجسٹریشن کروائیں۔30 سال اور زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہوچکا ہے۔40 سال سے زائد عمر افراد کو بھی واک ان ویکسین کیلئے رجسٹریشن ضروری ہے۔40 سال سے زائد عمر کے شہری ویکسینیشن سینٹر جانے سے پہلے 1166 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔
متعلقہ خبریں