کروناوائرس: مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ تین صفر ہوگئی

عید کے پہلے دن کرونا وائرس سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران 2ہزار158 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ملک میں کرونا سے مجموعی اموات 22 ہزار928 ہوگئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34ہزار216 افراد کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 2 ہزار158 کا نتیجہ مثبت نکلا۔

ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ تین صفر ہے۔ کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 52 ہزار752 ہوگئی ہے اورمجموعی کیسز 9 لاکھ 98 ہزار609 ہوگئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن سنٹرز آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں اور شہریوں کی ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں