کروناوائرس: 4ہزار سے زائدافراد کی حالت تشویشناک

گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 74افراد لقمہ اجل بنے

کرونا وائرس کی مہلک وبا گزشتہ 24گھنٹون کے دوران مزید 74افراد لقمہ اجل بن گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 74افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 3ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک ميں فعال کيسز کی تعداد 38ہزار 223 ہوگئی ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.80فیصد ریکارڈ ہوئی۔ ملک میں 4ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں44، خیبرپختونخوا20، سندھ 7 اور بلوچستان میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔

دوسری جانب ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار617 تک پہنچ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 80 ہزار 362 کرونا کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے 7لاکھ 92 ہزار 522 افراد نے وائرس کو شکست دی۔

متعلقہ خبریں