کروناوائرس:1 روز میں سب سے زیادہ اموات سندھ میں ریکارڈ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ ایک دن میں 30 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔ان میں سے 21 مریضوں کا انتقال وینٹی لیٹر پر ہوا۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 2 ہزار 452 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.95 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ  سندھ میں 18 اموات ہوئیں۔ پنجاب میں 10 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 1، 1 مریض کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 811 ہو گئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 503 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد48 ہزار 850 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 9 لاکھ 20 ہزار 66 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 91 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ اس وقت 2 ہزار 830 مریض 639 اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

این سی او سی نےبتایا ہے کہ اسلام آباد میں 22 فیصد، اسکردو میں 25 فیصد، پشاور میں 18 فیصد، لاہورمیں 19 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔اسکردو  میں 75 فیصد، صوابی میں 34 فیصد، کراچی میں 43 فیصد اور گلگت میں 36 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں