این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن جمعرات سے شروع کردی جائے گی۔
پیر کو اسد عمر نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا ہے کہ جمعرات 3 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن شروع ہوجائے گی۔ یہ فیصلہ پیر کو این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا ہے ۔ اس اقدام کے بعد تمام عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔ اسد عمر نے زور دیا کہ جلد سے جلد رجسٹریشن کروائیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔
In today’s NCOC meeting it was decided to start scheduling vaccination of registered 18 plus from thursday the 3rd of june. With this step the vaccination of all eligible age groups would be carried out. Please register as soon as possible
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 31, 2021
پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں 43 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ان میں سے 15 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 117 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کرونا کیسزکی شرح 4.05 فیصد ہے۔
کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 15 اموات اور سندھ میں 6 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ خیبرپختونخوا میں 13، اسلام آباد میں 3 ، آزاد کشمیر میں 3 اموات اور بلوچستان میں 1 مریض کا کرونا وائرس کے باعث انتقال ہوا۔ کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 779 ہو گئی ہے۔
این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 223 ٹیسٹ کئے گئے۔ کرونا کے فعال کیسز کی تعداد59 ہزار 33 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار241 ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہوگئی ہے۔
این سی او سی نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 280 مریض زیر علاج ہیں۔پشاور میں 29 فیصد، ملتان میں 70 فیصد،لاہور میں 35 فیصد، بہاولپور میں 32 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔کراچی میں 37 فیصد،بہاولپورمیں 35 فیصد، ملتان میں 50 فیصد اور صوابی میں 41 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔
بھارت میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 236 فی ملین آبادی ہے. پاکستان میں یہ شرح 92 فی ملین ہے. اگر بھارت کی کرونا اموات کی شرح آبادی کے تناسب سے وہی ہوتی جو پاکستان کی ہے، تو بھارت میں 2 لاکھ اموات کم ہوتیں. اللہ کا شکر ادا کریں، حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 31, 2021
اس کےعلاوہ وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 236 افراد فی ملین آبادی ہے۔ پاکستان میں یہ شرح 92 افراد فی ملین ہے۔ اگر بھارت میں کرونا اموات کی شرح آبادی کے تناسب سے وہی ہوتی جو پاکستان کی ہے تو بھارت میں 2 لاکھ اموات کم ہوتیں۔
متعلقہ خبریں