پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کے لیے 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بدھ کو این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 19 سال اور زائد عمر والوں کی رجسٹریشن کا عمل جمعرات 27 مئی سے شروع ہوگا۔
اس اقدام سے ملک بھر میں طبی ماہرین کی جانب سے ویکسینیشن کے لیے مقررہ آبادی کی رجسٹریشن ممکن ہوجائے گی۔
In today’s NCOC meeting we decided to open up vaccination registration for all 19 years and above. This registration will start from tomorrow. So now registration will be open for the entire national population which is approved by health experts for covid vaccination
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 26, 2021
منگل کو سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چین کے اشتراک سے بننے والی کرونا ویکسین کی ایک دو روز میں ڈریپ سے منظوری لی جائے گی،جس کے بعد ویکسین اگلے ہفتے لانچ کردی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ مذکورہ ویکسین کی کوالٹی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اوراس کو تمام مروجہ طریقہ کار سے گزارا جاچکا ہے۔
ڈاکٹرنوشین حامد نے بتایا کہ لانچنگ کے موقع پر ہی کچھ لوگوں کو وہ ویکسین لگائی جائے گی۔ یہ ویکسین بہت فائدہ مند ہے اور کرونا ہونے کی صورت میں بھی مریض کو زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا۔
کرونا کے نئے کیسز:۔
بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 724 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ہوگئی ہے۔ پچیس مئی کو کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 36 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ خیبر پختونخوا میں 20 ، سندھ میں 6، بلوچستان میں 1 اور اسلام آباد میں 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔ پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی ہے۔
متعلقہ خبریں