کروناویکسین اسپوٹنک کی قیمت 8ہزار449روپے مقرر

فوٹو: فیس بک

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین اسپوٹنک کی قیمت 12ہزار سے کم کرکے 8ہزار 449 روپے مقرر کردی۔

کرونا کی روسی ویکسین درآمد کرنے والوں نے اسپوٹنک فائیو ویکسین کے لیے حکومت کی طے کردہ قیمت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ جس پر درآمد کنندگان کی ناراضی پر حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو قیمت پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ: کرونا ویکیسن اسپوٹنک فائیو کی فروخت کی اجازت

ایک کمپنی بدھ کو روسی ویکسین کی 50ہزار خوراکیں پاکستان منگوا چکی ہے جو اس وقت کولڈ اسٹوریج میں رکھی گئی ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے نجی کمپنی کی جانب سے روس سے منگوائی گئی کرونا ویکسین کی قیمت فروخت کا تعین کیا تھا۔

وفاق کوایک ہفتےمیں کرونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کاحکم

قبل ازیں گزشتہ ماہ کے آغاز میں سندھ ہائی کورٹ نے کرونا ویکیسن اسپوٹنک فائیو کی فروخت کی اجازت دی تھی جبکہ کیس میں نجی کمپنی نے ڈریپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں