کروناپابندیوں میں نرمی، انڈورشادی اور سنیماگھر ومزارات کھولنے کی اجازت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کرونا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کرلیا، 15 مارچ سے انڈور شادی کی تقریبات، ریسٹورانٹس، سنیما گھر اور مزارات کھولنے کی اجازت ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں کرونا وائرس کی دوسرہ لہر کے باعث لگنے والی پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: سندھ میں ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کیخلاف کارروائی کااعلان

این سی او سی کے مطابق 15 مارچ 2021ء سے انڈور شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی جبکہ ریسٹورنٹس میں اندر بیٹھ کے کھانے کی اجازت کا جائزہ 10 مارچ کو لیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 15 مارچ سے سخت کرونا ایس او پیز کے ساتھ سنیما گھروں اور مزارات کو کھولنے کی بھی اجازت ہوگی، تجارتی سرگرمیوں اور تفریحی پارکوں سے وقت کی حد ختم کردی گئی ہے۔

مزید جانیے: کرونا ویکسینیشن، پاکستان دوسرےمرحلے میں داخل ہورہاہے

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے، سماجی فاصلے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پابندی کا سلسلہ جاری رہے گا اور انہیں یقینی بنایا جائے گا، دفاتر کے 50 فیصد عملے کے گھر سے کام کرنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

پی ایس ایل 6

این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ 6 کے پول میچز میں شائقین کی تعداد 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دیدی، پلے آف مرحلے میں تمام شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا ایک حقیقت یا فسانہ، ماہرین کی رائے

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق الیکشن کمیشن لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی کے آخر یا جون کے شروع میں منعقد کروا سکتا ہے۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے، اس دوران ایک ہزار 196 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 708 ہوگئی۔ 

متعلقہ خبریں