کروناکاپھیلاؤنہ رکاتو لاک ڈاؤن کے سواکوئی چارہ نہیں ہوگا، فوادچوہدری

لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی تھا، وفاقی وزیر

وفاقی وزير اطلاعات فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کے پھيلاؤ پر قابو نہ پايا گيا تو لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہيں رہے گا، لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹيفکيشن جعلی تھا، ليکن اگر کيسز کی شرح 15 فيصد تک پہنچ گئی تو لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کیسز کی شرح 14 فیصد سے بڑھ گئی تو مکمل لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی تھا تاہم کرونا وائرس پر قابو نہ پایا گیا تو سخت فیصلے کرسکتے ہیں، این سی او سی لاک ڈاؤن کا آپریشنل پلان بنا رہی ہے۔

فواد چوہدری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ پر بھی تنقيد کی، ان کا کہنا ہے کہ سياسی مستقبل سے مايوس مولانا غلط فہمياں پھيلا رہے ہيں، انہیں طالبان سے متعلق بھی غلط فہمی تھی، سیکیورٹی فورسز نے ان کا بھرپور مقابلہ کیا۔

متعلقہ خبریں