کروناکا پھیلاؤ: تعلیمی اداروں کی بندش میں 23مئی تک توسیع

فوٹو : آن لائن

کرونا کے پيش نظر تعلیمی اداروں کی بندش میں 23 مئی تک توسیع کردی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر 18 مئی کو صورتحال کا جائزہ لے گا۔

این سی او سی کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش میں 23 مئی تک توسیع کردی گئی، تعلیمی اداروں سے متعلق جائزہ اجلاس 18 مئی کو ہوگا۔

اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

In Today’s NCOC session, it is decided that in view of ongoing disease trends, education institutes earlier closed till 17th May will continue to remain closed till 23rd May 21. Review will be carried out on 18th May 21.

— NCOC (@OfficialNcoc) May 8, 2021

اس سے قبل 27 اپریل کو ملک بھر میں تمام امتحانات 15 جون تک ملتوی کردیئے گئے تھے، او اور اے لیول کے امتحانات بھی مئی جون سے اکتوبر نومبر تک بڑھادیئے گئے تھے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 جون کے بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 120 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 8.54 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 8 مئی سے 18 مئی تک تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عید الفطر کے موقع پر عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔