کروناکی لہر: محکمہ صحت سندھ کے عملے کی عیدتعطیلات منسوخ

سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں اضافے پر محکمہ صحت کے تمام عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تمام عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، تمام عملہ سرکاری تعطیلات کے دوران بدستور اپنے فرائض انجام دے گا۔

البتہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عید الفطر کے تینوں دن (13 سے 15 مئی تک) محکمہ صحت کے عملے کی چھٹیاں ہوں گی۔

محکمہ صحت کے مطابق سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بدستور بند رہیں گی جبکہ ایمرجنسی اور زچہ و بچہ وارڈ عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کھلے رہیں گے۔

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کیلئے قائم سینٹرز عید تعطیلات میں کھلے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں