
فائل فوٹو
برطانیہ نے پاکستان کو نئی کرونا اقسام کے متعلق تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ پاکستان برطانوی مہارت سے استفادہ حاصل کرسکے گا۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو وباء کے اثرات سے بہتر انداز میں واپس لانا ہمارا عزم ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی قومی ادارہ صحت اور یو کے پبلک ہیلتھ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق برطانیہ پاکستان کو نئی کرونا اقسام سے نمٹنے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق برطانیہ کرونا ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے دنیا میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا معاہدہ پاک برطانیہ بہترین دوستی کا مظہر ہے۔
No one is safe until everyone is safe. 🇬🇧 is assisting 🇵🇰 with world class UK science expertise to identify new Covid variants & beat the pandemic together. Thanks to @PHE_uk & @NIH_Pakistan partnership #UKPakDosti https://t.co/MwkJec3syP
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) July 7, 2021
متعلقہ خبریں