کروناکےباعث پروازیں منسوخ،متعدد پاکستانی پھنس گئے

فائل فوٹو

کرونا وائرس کے باعث غیر ملکی پروازیں منسوخ ہونے کے بعد ہزاروں پاکستانی بیرونی ملک پھنس گئے۔

قطر میں 36 ہزار، جب کہ ترکی ميں 12 ہزار پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مختلف شہروں کیلئے پروازیں بڑھانے اور بڑے جہاز چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے بوئنگ طیارے استعمال ہونگے۔ ہفتہ 3 جولائی سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دوحہ کيلئے بھی کل بروز ہفتہ 3 جولائی کو 4، جب کہ بحرين کيلئے 3 خصوصی پروازيں چلائی جائیں گی۔

خليجی ممالک کيلئے بوئنگ 777 طیارہ بھيجا جائے گا۔ مزید 2 خصوصی پروازیں اگلے 2 روز میں چلائی جائیں گی۔ بحرین سے پاکستان آنے والی پروازوں پر زیادہ گنجائش والے جہاز لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں