کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، متعدد ریسٹورنٹس سیل

فائل فوٹو

کراچی میں انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد مشہور ریسٹونٹس کو سیل کردیا ہے۔

کراچی میں انتظامیہ کی نے بدھ 28 اپریل کی رات سپر ہائی وے پر کارروائی کی۔ ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور لغاری نے ایس او پی اور وقت کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے3 بڑے ریسٹورنٹ سیل کیے۔

ڈی سی ملیر گھنور لغاری کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار مراد میمن نے سپر ہائے پر سجاد ریسٹورنٹ، کوئٹہ دربار ، اسلام آباد ریسٹورنٹ سمیت کئی مشہور ریسٹورنٹس سیل کیے۔

اس سے قبل بھی کلفٹن، ڈیفنس سمیت کراچی کے متعدد علاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانوں، ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بڑھتے کرونا وائرس کے کیسز کی شرح اور تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد حکومت کی جانب سے سخت ایس او پیز نافذ کیے گئے ہیں، جب کہ زیادہ شرح والے علاقوں میں محدود مدت کیلئے لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں