کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار607 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں 67 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔ ان میں سے 33 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعہ کو این سی او سی نےبتایا ہے کہ  24  گھنٹوں میں 2 ہزار 482 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اورملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 4.80 فیصد ہوگئی ہے۔اس دوران کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 26 اموات اور سندھ میں 24 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 16 اموات،اسلام آباد میں 2 اموات اور آزاد کشمیر میں 1 مریض کا وائرس سے انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار607 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 625 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 58 ہزار611 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 566 ہے۔کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 784 ہوگئی ہے۔

مریضوں کی تعداد:۔

اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 501 مریض زیرِعلاج ہیں۔پشاور میں 36 فیصد، ملتان میں 69 فیصد، لاہورمیں 39 فیصد، بہاولپورمیں 28 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔

گوجرانوالہ میں 40 فیصد، پشاورمیں 37 فیصد، ملتان میں 53 فیصد اور صوابی میں 37 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں