کرونا سے نجات: بلوچستان میں آج یوم توبہ منایا جائیگا

mosque masjid prayers

فوٹو: آن لائن

بلوچستان میں آج 9 مئی بروز اتوار کو صوبے میں کرونا سے نجات کے لیے یوم توبہ منایا جائے گا۔

محکمہ مذہبی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق علماء اور مشائخ کے اجلاس کی روشنی میں 27رمضان المبارک 9 مئی 2021ء کو یوم توبہ واستغفار قرار دیا گیا ہے۔

اس موقع پر کوویڈ 19 وبائی صورتحال سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

مشیر اطلاعات بشریٰ رند کے مطابق عالمی وباء سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے شہری 27رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی عبادات کریں، عوام کی مدد کے بغیر عالمی وبا پر قابو پانا ممکن نہیں اس لیے شہری حکومت کا ساتھ دیں۔

مشیر اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے بلوچستان حکومت تمام تر وسائل بروکار لارہی ہے، شہری غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے گریز اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں