کرونا سے نمٹنےکی مؤثر حکمت عملی پرپاکستان کا تیسرا نمبر

Girls wear masks in isb

فوٹو: آن لائن

کرونا سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی اور کرونا سے پہلے کی معاشی صورتحال پر آنے پر پاکستان دنیا کا تیسرا ملک بن گیا۔

سوشل سائٹ ٹویٹر پر وزیر عمران خان نے کرونا سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی پر این سی او سی کو مبارکباد دی اور کرونا سے متعلق دی اکانومسٹ میگزین کی جائزہ رپورٹ بھی شیئر کی۔

دی اکانومسٹ میگزین کی رپورٹ کے مطابق ميگزين نے سروے میں 50 ممالک کا جائزہ لیا جس میں پاکستان کا تیسرا نمبر آیا۔ رپورٹ ميں ہانگ کانگ پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کا 48واں نمبر ہے جبکہ چین کا 19ویں اور امریکا 20ویں نمبر پر ہے۔

کوروناء (COVID-19) جیسی عالمی وباء سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی پر میں این سی او سی اراکین، احساس ٹیم اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سب سے بڑھ کر قادرِ مطلق اللہ کی رحمت و احسان کا شکرگزار ہوں۔pic.twitter.com/C8vQP4D9ku

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 7, 2021

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں این سی او سی اراکین، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مبارکباد دی اور لکھا کہ ’’سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور احسان کا شکر ادا کرتا ہوں‘‘۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد پاکستان میں کافی حد تک معمولات زندگی بحال ہوچکے ہیں تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار 570 نیے کیسز رپورٹ ہوئے اور 17 افراد انتقال کرگئے۔