کرونا سے پشاورکے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انتقال کرگئے

فائل فوٹو

پشاور میں کرونا وائرس سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام انتقال کر گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام پشاور کے علاقے شاہ عالم میں ڈیوٹی پر تھے کہ کرونا وائرس میں مبتلاء ہوئے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسسلام پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔

شمس الاسلام نے کرونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران پاک افغان بارڈر طورخم پر بھی فرائض سرانجام دیئے تھے۔ وہ بہترین خدمات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بہترین افسر کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں