کرونا وائرس:فعال کیسزکی تعداد 58 ہزار 857 ہوگئی ہے

مزید 73 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کرونا سے مزید 73  افراد انتقال کرگئے جبکہ 2 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہفتے کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.42 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب تک مجموعی اموات 20 ہزار 680 ہوگئی ہیں جبکہ 4 ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات کی شرح 2.3 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعداوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 55 ہزار 442 ٹیسٹ کئے گئے۔ فعال کیسز کی 58 تعداد857 ہزار ہے جبکہ 8 لاکھ 36 ہزار 702 افراد اب تک کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 جمعہ کو اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 30سال اور زائد عمر کے افراد کیلئے ہفتہ 29 مئی سے واک ان ویکسینیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعہ کو ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔اسد عمر نے بتایا کہ اگر آپ 30سال سے زائد عمر کے ہیں اور1166 پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کروائی ہے تو ہفتے سے کسی بھی ویکسینیشن سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اس سے قبل 40 سال اور زائد عمر کے افراد کے لیے واک ان ویکسینیشن کی سہولت تھی۔

وزارت قومی صحت کے مطابق یونیسیف کے تعاون سے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ سے زائد ڈوزز اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ يونيسف پاکستان کا کہنا ہے کہ فائزر کے محلول اور سرنج کی کھیپ کی آمد اگلے 2 دن میں متوقع ہے۔ ویکسین ملک بھر میں جاری کرونا ویکسی نیشن مہم میں استعمال ہوگی۔

مزید جانیے: پاکستان میں بھارتی کروناوائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

دو ہفتے قبل آکسفورڈ اسیٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ سے زائد خوراکیں کوویکس کے ذریعے پاکستان پہنچی تھیں۔

متعلقہ خبریں