کرونا وائرس:فعال کیسز کی تعداد31 ہزار767 ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں 40  افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئےان میں سے 20 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعرات کو این سی او سی نے بتایا کہ  24  گھنٹوں میں 1 ہزار 37 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.2  فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 24 اموات رپورٹ کی گئیں۔ پنجاب میں  اموات8، خیبر پختونخوا میں 4 اموات ہوئیں۔اسلام آباد میں 2 اموات جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر  میں 1، 1 مریض کا انتقال ہوا۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 321 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 145 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد31 ہزار 767 ہوچکی ہے۔کرونا  سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزار 320 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےمزید بتایا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 408 ہوگئی ہے۔ اس وقت 2 ہزار 102 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 22 فیصد، ملتان میں 23 فیصد، بہاولپورمیں 20 فیصد، پشاور میں 21 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ کراچی میں 24 فیصد، ملتان میں 21 فیصد، راولپنڈی میں 18 فیصد اور گلگت میں 48 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں