کرونا وائرس:مثبت کیسز کی شرح 2.54 فیصد ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےبتایا ہے کہ 1 دن میں 77 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جن میں سے 33 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

بدھ کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 1 ہزار 118 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.54 فیصد ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 48 اور سندھ میں 20 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 6 اموات ہوئیں جبکہ بلوچستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 2 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 453 ہو گئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 900 ٹیسٹ کئے گئے اورفعال کیسز کی تعداد44 ہزار987 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 69 ہزار 691 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 280 مریض زیرِعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 22 فیصد، ملتان میں 54 فیصد، لاہورمیں 28 فیصد،بہاولپور میں 36 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ کراچی میں 31 فیصد، پشاور میں 29 فیصد،گوجرانوالہ میں 29 فیصد اور ایبٹ آباد میں 31 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں