کرونا وائرس:ملک میں مثبت کیسزکی شرح 3.65 فیصدہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 دن میں 25 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔ ان میں سے 16 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعہ کو این سی او سی نےبتایا ہے کہ  24  گھنٹوں میں 1 ہزار 737 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ میں سندھ 14 اموات، پنجاب میں 7  میں اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 2، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں 1،1 مریض کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 520 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 528 ٹیسٹ کئے گئے۔ کرونا کے فعال کیسز کی تعداد35 ہزار 573 ہوگئی ہے۔ کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 383 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار 476 ہوگئی ہے۔ اس وقت 2 ہزار 244 مریض 639 اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 14 فیصد، ملتان میں 14 فیصد، بہاولپور میں 12 فیصد، لاہور میں 18 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔ اسکردو میں 67 فیصد، راولپنڈی میں 20 فیصد،ملتان میں 17 فیصد اور گلگت میں 36 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو کرونا پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے پھیلنے والے وائرس سے پورے خطے کو سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس وقت ملک کو چوتھی لہر کا خطرہ درپیش ہے۔یہ وائرس مسلسل اپنی ہیئت تبدیل کررہا ہے اور یہ صورتحال اس وبا کی ابتداء سے مسلسل پریشانی کا باعث ہے۔

متعلقہ خبریں