کرونا وائرس:پاکستان میں فعال کیسز کی تعداد55 ہزار52 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 1 دن میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 80 ہے۔ ان میں سے 24 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

بدھ کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ  24  گھنٹوں میں 1 ہزار 843 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مثبت کرونا کیسز کی شرح 3.90 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 45 اموات اور خیبر پختونخوا میں 16 اموات ہوئیں۔

اس دوران سندھ میں 12 اموات،اسلام آباد 1 ، آزاد کشمیر میں 4 اور بلوچستان میں 2 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 183 ٹیسٹ کئے گئے۔کرونا کے فعال کیسز کی تعداد55 ہزار52 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 48 ہزار 685 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کےمجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہوگئی ہے۔ اس وقت  ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 88 مریض زیر علاج ہیں۔

اس وقت پشاور میں 35 فیصد، ملتان میں 69 فیصد، لاہورمیں 32 فیصد،بہاولپورمیں 36 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ کراچی میں 36 فیصد، گوجرانوالہ میں 35 فیصد،ملتان میں 48 فیصد اور صوابی میں 34 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

منگل کو پاکستان میں تیار پہلی کرونا ویکسین ’’پاک ویک” لانچ کردی گئی ہے۔ چینی ماہرین کی مدد سے تیار ویکسین سنگل ڈوز ہے اور اس کی ایک لاکھ سے زائد خوراکیں تیار کرلی گئی ہیں۔ پاک ویک کرونا ویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ قومی ادارہ صحت میں مکمل کی گئی۔

اس کےعلاوہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے چین کی سائنو ویک کی بطور کرونا ویکسین ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل ڈبلیو ایچ او چین کی سائنوفارم ویکسین کی بھی منظوری دے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں