پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 104 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ ان میں سے 43 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔
بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 256 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کرونا کیسزکی شرح 7.79 فیصد ہے۔کرونا کےباعث سب سے زیادہ پنجاب میں 63 اموات، خیبرپختونخوا میں 23 اموات ہوئیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 11،اسلام آباد میں 2، آزاد کشمیر میں 2 اور بلوچستان میں 3 اموات ہوئیں۔پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 856 ہو گئی ہے۔
این سی او سی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 771 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسزکی تعداد66 ہزار 377 ہوگئی ہے۔ کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 7 لاکھ 99 ہزار 951 ہے۔
ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسزکی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہوگئی ہے۔ اس وقت 4 ہزار 994 مریض 639 اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔پشاور میں 37 فیصد،ملتان میں 68 فیصد، لاہورمیں 58 فیصد، بہاولپورمیں 48 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔
اس کےعلاوہ گوجرانوالہ میں 51 فیصد، پشاور 42 فیصد، ملتان میں 60 فیصد اور صوابی میں 47 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں